11 اگست 2012 - 19:30

صہیونی ریاست کے اعلی فوجی اور سیاسی حکام نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام اسرائیل کی تباہی پر منتج ہوگا اور اسی خوف کی بناء پرصہیونی ریاست کے سربراہ نے ایران کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کی مخالفت کی ہے –

ابنا: "شیمون پریز" صہیونی پارلمنٹ کے بعض اراکین اور اعلی حکام پر مشتمل اس اتحاد کی سربراہی کررہا ہے جو کہ ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملے کے خلاف ہے –
اس ٹی وی رپورٹ کے مطابق پریز نے امریکی وزیر دفاع کے حالیہ دورہ تل ابیب میں بھی ایران کےخلاف فوجی اقدام کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران پر حملے کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے –
ادھر صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی اقدام پر صہیونی کابینہ میں شدید اختلافات ہیں –
شائول موفاز صہیونی ریاست کے سابق وزیر جنگ نے بھی کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی اقدام اسرائیل کے مستقبل کو تباہ کردے گا -

.......

/169